اسلامی فنانسنگ معاہدہ: دبئی اسلامک بینک نے پاکستان کو دی ایک ارب ڈالر کی سہولت
پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے
پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پاگیا۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا دبئی اسلامک بینک کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا اسلامی فنانسنگ معاہدہ پاگیا۔
دبئی اسلامک بینک سے ایک ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کےلیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پالیسی بیسڈ فنانسنگ کیلئے جزوی گارنٹی فراہم کی ہے۔
فنانسنگ کے تحت 89 فیصد فنڈز اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔ یہ معاہدہ پاکستان کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔
معاہدے کیلئے دبئی اسلامک بینک نے اسلامک گلوبل کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کیا۔
، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ابوظبی اسلامک بینک، عجمان بینک اور شارجہ اسلامک بینک بھی شریک ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں