لاہور میں بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر،کئی پروازیں تاخیرکا شکار

لاہور فلائٹ آپریشن متاثر: ایئرپورٹ پر موسلادھار بارش سے نظام درہم برہم

لاہور میں طوفانی بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، متعدد ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق موسلادھار بارش کےباعث لاہور سےکراچی کی نجی ایئرلائن کی پرواز401ایک گھنٹہ تاخیرسے روانہ ہوئی۔
،غیرملکی ایئرلائن کی لاہور سے دوحہ کی پرواز 629 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
نجی ایئرلائن کی لاہور سےدبئی کی پروازمیں 44 منٹ کی تاخیر ہوئی،کراچی کی پرواز بھی 44 منٹ تاخیر سےروانہ ہوئی۔
،اس کے علاوہ نجی ایئرلائن کی لاہورسےاستنبول کی پرواز 745 تاحال روانہ نہ ہوسکی۔
غیرملکی ایئرلائن کی لاہورسےدبئی کی پرواز625آدھاگھنٹہ تاخیرسےروانہ ہوئی۔
،طوفانی بارش کےدوران لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں