اوگرا کا اقدام: آئل سپلائی چین ڈیجیٹلائزیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل سپلائی چین کو ڈیجیٹل بنانے کے فلیگ شپ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔
بدھ کو ترجمان اوگرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ جامع ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے متعارف کرایا گیا ہے ۔
اس منصوبے کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے مکمل نظام کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔
جس میں ریفائنریوں اور درآمدی ٹرمینلز سے لے کر سٹوریج ڈپوز، آئل ٹینکرز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس تک تمام مراحل شامل ہیں۔
نئے نظام میں ای آر پی پلیٹ فارمز، جی پی ایس ٹریکنگ اور مرکزی ڈیش بورڈز کا استعمال کیا جائے گا۔
تاکہ ایندھن کی ترسیل کی بروقت نگرانی ممکن ہو، غیر قانونی ڈیکینٹنگ اور سمگلنگ کی مؤثر طریقے سے روک تھام کی جا سکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں