ڈیجیٹل کرنسی کیلئے پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک

پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی پائلٹ پروجیکٹ جلد شروع ہوگا: گورنر اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ادارہ ڈیجیٹل کرنسی کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اور ورچوئل اثاثہ جات کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کو حتمی شکل دے رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مرکزی بینک بلاک چین پر مبنی ادائیگیوں میں بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر ڈیجیٹل کرنسیوں کے استعمال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پاکستان کا یہ اقدام چین، بھارت، نائیجیریا اور کئی خلیجی ممالک کے ریگولیٹرز کے ان اقدامات کے بعد سامنے آیا ہے۔
، جنہوں نے کنٹرول شدہ پائلٹ پروگراموں کے ذریعے ڈیجیٹل کرنسیاں آزمانے یا جاری کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔
سنگاپور میں رائٹرز نیکسٹ ایشیا سمٹ میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان ’ سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی پر اپنی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے’ اور امید ہے کہ جلد ہی ایک پائلٹ شروع کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں