چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا(وفاقی وزیرتعلیم)

نئے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کا اجلاس، شفافیت کا وعدہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) نئے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ایچ ای سی چیئرمین کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں وزیر مملکت وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب، دیوان اور آغا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی شرکت، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا۔
، انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کریا جائے گا،ڈاکٹر مقبول صدیقی کا کہا تھا کہ شفافیت اور میرٹ پر مبنی جلد از جلد چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی سرچ کمیٹی کی ترجیحات میں شامل ہیںان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے قیادت کا درست انتخاب ناگزیر ہے۔
چیئرمین ایچ ای سی کے لئے سرچ کمیٹی کا اگلا اجلاس 16 جولائی کو منعقد ہوگا.واضح رہے کہ ڈاکٹر مختار احمد کا بطور چیئرمین ایچ ای سی تیسری متنازعہ ایک سالہ مدت 31 جولائی کو اختتام پذیر ہو رہی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈاکٹر کی مختیار کی ایک سال کے لئے مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کے خلاف تیسری تعیانی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متعدد پٹیشنز دائر کی گئیں جن پر تاحال فیصلہ نہ ہو سکا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں