شجاعباد کی محرومیوں کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح:رانا قاسم نون

رانا قاسم نون کا شجاع آباد آمد پر استقبال – عوام کا والہانہ ردعمل

ملتان( خصوصی رپورٹر )وفاقی وزیر اور چیئرمین مین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے وفاقی وزیر کا درجہ ملنے کے بعد ملتان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں ،کشمیر کا مسئلہ پوری دنیامیں ابھرا ہے۔
، انھوں نے کہا کہ 10مئی کے بعد نیا پاکستان وجود میں آیا ہے ،پاک افواج کی شاندار فتح پر پوری دنیا پاکستان کا وقار بلند ھوا ھے ، آج ھم یوم تشکر منا رھے ھیں علاوہ ازیںشجاعباد کے شہریوں نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔شہر بھر میں خیرمقدمی بینرز اور فلیکس آویزاں کیے گئے۔
شجاعباد کے عوام نے رانا قاسم نون کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔نوجوانوں نے موٹر سائیکل ریلی نکالی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وفاقی وزیر بننے پر انہیں مبارک باد دی ۔
معززینِ شہر اور تاجر برادری کی جانب سے بھی رانا قاسم نون کا شاندر خیرمقدم کیا گیا۔شہریوں نے اسے علاقائی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔رانا قاسم نون نے شاندار استقبال کرنے پر اہلیانِ شجاع آباد کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شجاعباد کی محرومیوں کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہو گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں