مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ، اقوام متحدہ کا انکشاف

مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری: عالمی معیشت میں نیا رجحان

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی معیشت میں ایک نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
، جہاں روایتی مادی اثاثوں کے بجائے اب سرمایہ کاروں کی توجہ تیزی سے سافٹ ویئر، ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت جیسے غیر مرئی اثاثوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔
اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال فزیکل اثاثوں کی خریداری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سافٹ ویئر، ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت جیسے غیر مرئی اثاثوں میں سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، جسے معیشتوں کی ترقی اور مسابقت کے انداز میں ایک بنیادی تبدیلی قرار دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی املاک دانش سے متعلق عالمی تنظیم (ڈبلیو آئی پی او) کی نئی رپورٹ کے مطابق 2024 میں املاک دانش سے جُڑے اثاثوں میں سرمایہ کاری، فزیکل اثاثوں کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں تین گنا زیادہ رفتار سے بڑھی، جب کہ مادی اشیا میں سرمایہ کاری کو بلند شرح سود اور سست معاشی بحالی نے متاثر کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں