سینیٹ انتخابات: ن لیگ کی مولانا فضل الرحمان کو پیشکش اور اتحاد کی کوشش
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے وفد کی جے یو آئی (ف) کے سربراہمولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے پیشِ نظر ن لیگ کے وفد نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ہے۔
، جس میں خیبر پختونخوا میں انتخابی تعاون پر تفصیلی مشاورت کی گئی، وفد کی قیادت پارٹی رہنما رانا ثناء اللہ نے کی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کی پیشکش کی۔
اور اپنے مؤقف میں کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں مل کر میدان میں اتریں تو زیادہ نشستیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ پیپلزپارٹی کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے تاکہ ایک وسیع تر انتخابی اتحاد قائم کیا جا سکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں