یوسف رضا گیلانی بری، ٹڈاپ کرپشن کے 13 میں سے 9 کیسز ختم
کراچی میں واقع انسداد بدعنوانی کی وفاقی عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ میگا کرپشن سے متعلق 9 مقدمات میں بری کردیا۔
استغاثہ کی جانب سے الزامات ثابت نہیں کیے جاسکے، مجموعی طور پر 26 میں سے 13 مقدمات سے یوسف رضاگیلانی بری ہوچکے ہیں۔
، ملزمان کے خلاف جعلی کمپنیاں بناکر فریٹ سبسڈی کی مد میں 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
یوسف رضاگیلانی اور دیگر نامزد ملزمان کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے۰
، جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے بعد 9 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا اور چیئرمین سینیٹ کو مقدمات سے بری کردیا۔
یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ٹڈاپ میگا کرپشن کے 26 مقدمات درج کیے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں