حکومت اور اپٹما کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے

کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ: ٹیکسٹائل ملز 1.5 ارب روپے ادا کریں گی

حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا۔
اپٹما، پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی اور وزارت فوڈ سیکیورٹی نے معاہدے پر دستخط کر دیے،۔
معاہدے پر وزیر غذائی تحفظ اور چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے دستخط کیے۔
چیئرمین اپٹما نارتھ اسد شفیع اور چیئرمین کاٹن کمیٹی نے بھی معاہدے پر دستخط کیے۔
، معاہدے کے مطابق ٹیکسٹائل ملز حکومت کو کاٹن سیس کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کریں گی۔
، کاٹن سیس 4 اقساط میں ادا کیا جائے گا۔اپٹما ٹیکسٹائل ملز کا ڈیٹا کاٹن کمیٹی کو فراہم کرے گی۔
، اپٹما تمام ٹیکسٹائل ملز کے ساتھ تنازع کو حل کرے گی، اپٹما کاٹن سیس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے گی۔
، تاخیر سے کاٹن سیس ادائیگی پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں