فتنہ گروپ کا کام پروپیگنڈا: عظمیٰ بخاری کا الزام
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک فتنہ گروپ کا کام پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانا ہے۔
، وزیراعلیٰ مریم نواز کے دور کی کوئی بھی آڈٹ رپورٹ ابھی تک نہیں آئی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے دور میں شفافیت سب سے بڑا ٹریڈ مارک ہے،۔
پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کسانوں کے نام پر گندم رکھوا کر پیسے کھاتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم میں تیزی سے کمی آئی، ڈالہ کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے۔
، صوبے میں جرائم میں تیزی سے کمی آئی ہے، سوشل میڈیا پر سی سی ڈی کی کارکردگی کے چرچے ہیں۔
، وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کسی چور اورڈاکو کو سرے عام پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو چاہیے بیٹی کو بھی لیکر آئیں۔
، سیاست کے نام پر فساد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں