یوسف رضا گیلانی کا افواہوں کی تردید، ٹڈاپ مقدمات سے بریت کے بعد اہم بیان
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی صدرمملکت کی تبدیلی یا ان کی صحت سے متعلق باتوں کو افواہ قرار دے دیا۔
آج اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی کو ٹڈاپ کرپشن کیس کے 9 مقدمات میں بری کردیا۔
ایف آئی اے نے ٹڈاپ میگا کرپشن کے 26 مقدمات درج کیے تھے ۔
جن میں سے 9 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کاحصہ نہ بننے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کیا تھا اور سی ای سی چاہے تو فیصلہ واپس لے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی تبدیلی یا ان کی صحت سے متعلق باتین صرف افواہیں ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں