سرپلس ایل این جی کھپانے کیلئےگھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور

سرپلس ایل این جی کھپانے کیلئے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی ختم کرنے کی تجویز

وزارت پیٹرولیم نے سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پابندی ہٹانے سے گیس پریشر اور درآمدی لاگت پر اسسٹڈی شروع کردیا گیا،۔
قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کا معاہدہ 2030میں ختم ہورہا ہے،۔
معاہدہ ختم ہونے کے بعد ہرسال 4ارب ڈالر کی ایل این جی منگوانا پڑے گی،۔
درآمدی ایل این جی کا خرچہ گھریلو کنکشز سے پورا ہونے سے متعلق اسسٹڈی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کا ٹیرف 1800 اور درآمدی ایل این جی کا 3500ایم ایم سی ایف ڈی ہے، ۔
سردیوں میں درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو دینے سے 250 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں