بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد پراکسیز کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر : کور کمانڈرز کانفرنس

فوجی قیادت کا بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد پراکسیز کیخلاف جامع آپریشنز پر زور

کور کمانڈرز کانفرنس نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کیخلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر قرار دے دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 271 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ۔
جس میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنے کو ناگزیر قرار دیا گیا۔
فورم نے بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کے ہاتھوں حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کا جائزہ لیا۔
فورم نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فوجی کشیدگی میں تیسرے فریق کو شامل کرنا اس کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بھونڈی اور بے بنیاد کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اور ہندوتوا انتہا پسندی کے خطرناک رجحانات سے دنیا بدظن ہوتی جا رہی ہے۔
آرمی چیف نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی قیادت کو ٹرائی سروسز ہم آہنگی مضبوط کرنے پر سراہا۔
اور تمام خطرات کے خلاف پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں