اداکارہ حمیراکے اہلخانہ لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے

اداکارہ حمیرا کی لاش: اہلخانہ پولیس سے رابطے میں، وصولی کا عمل جاری

پاکستان کی معروف اداکارہ حمیرا کے اہل خانہ لاش وصول کرنے کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں ۔
حمیرا کے اہلخانہ کی ایس ایس پی ساوتھ آفس میں پولیس افسران سے ملاقات کی ،۔
حمیرا کی میت کو لینے ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی آئے ہیں جنہوں ے پولیس افسران سے بھی ملاقات کی ۔
لاش وصول کرنے کیلئے تھانے سے باضاطہ لیٹر کچھ دیر میں جاری کر دیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش دو روز قبل کراچی کے فلیٹ سے اس وقت برآمد ہوئی۔
جب فلیٹ خالی کرنے کیلئے عدالتی بیلف دینے کیلئے اہلکار آئے ، اندر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش کمرے میں ملی ۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اداکارہ کی موت 6 سے 8 ماہ قبل ہوئی ہے۔
، تاہم بعدازاں خبریں سامنے آئیں کہ اداکارہ کے والد نے میت کو وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
تاہم اب ان کے بھائی اور بہنوئی لاش لینے کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں