اے این پی رہنما مولانا خان زیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

مولانا خان زیب پر حملہ، اے این پی رہنما باجوڑ میں شہید

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار مولانا خان زیب کو باجوڑ کی تحصیل خار ہیڈ کوارٹر کے قریب شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ان کے ساتھی ڈاکٹر طارق بھی جاں بحق جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مولانا خان زیب 13 جولائی کو باجوڑ میں ہونے والے امن پاسون کے لیے کمپین کر رہے تھے جب یہ حملہ ہوا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں