پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر ہو گئے: سٹیٹ بینک

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈ اضافہ، 20 ارب کی سطح عبور

سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعدادو شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔
جس کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر ہو گئے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری رقوم کی وصولی سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہواہے ۔
سرکاری زرمبادلہ ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے دوران 1 ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
، 4جولائی تک سرکاری زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،۔
کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
، اسٹیٹ بینک کے مطابق اوور سیزپاکستانیوں نے ایک سال میں 38 ارب 30 کروڑ ڈالرز وطن بھیجے۔
مالی سال25-2024ء میں ترسیلات زرکی آمد میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں