زکریا یونیورسٹی :بجلی کفایت شعاری پالیسی ٹھُس،دورانِ تعطیلات ائیرکنڈیشنرز کا بے دریغ استعمال (شعبہ ایڈوانس میٹریل سائنس پیش پیش)

“جامعہ زکریا میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد نہ ہونے سے بجلی کے بلوں میں اضافہ”

ملتان ( خصوصی رپورٹر) جامعہ زکریا بجلی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد نہ ہوسکا،موسم گرما کی تعطیلات میں جامعہ کے مختلف تدریسی شعبوں میں ائرکنڈیشن کا بے دریغ استعمال ،شعبہ ایڈوانس میٹریل سائنس بازی لے گیا ،تدریسی سٹاف نے دن کے اوقات میں بمعہ اہل وعیال اے سی کمروں میں ڈیرے ڈال لئے ۔
تفصیل کے مطابق جامعہ زکریا ملتان میں بجلی کا بل 6 کروڑ سے تجاوز کرنے کے باعث وائس چانسلر زبیر اقبال غوری نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت شعبہ الیکٹرک ونگ کو 19 اور 20 گریڈ کے پروفیسرز کے علاوہ دیگر تدریسی سٹاف کے کمروں میں لگے ائرکنڈیشن بند کرنے اور اتارنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔
،ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ زکریا میں ان دنوں موسم گرما کی تعطیلات چل رہی ہیں لیکن اس کے برعکس جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے تدریسی سٹاف نے دن کے اوقات میں ڈیپارٹمنٹ میں بیٹھ کر اے کا بے دریغ استعمال شروع کررکھا ہے۔
، ذرائع کا کہنا ہے کہ شعبوں کا جو تدریسی سٹاف اے سی چلانے کی اہلیت نہیں رکھتا وہی سب سے زیادہ اے سی کے مزے لیتا دکھائی دیتا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ کے شعبہ ایڈوانس میٹریل سائنس اس حوالے سے بازی لے گیا ہے حالانکہ شعبہ ایڈوانس میٹریل سائنس میں صرف ایک پروفیسر ہیں جنھیں جو یونیورسٹی رولز کے مطابق اپنےکمرے میں اے سی چلانے کی اہلیت رکھتےہیں لیکن مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کا دیگر تدریسی سٹاف جنھیں رولز کے مطابق کمروں میں اے سی چلانےکی اہلیت نہیں ہے ۔
بمعہ اہل و عیا ل دن بھر ڈیپارٹمنٹ کے کمروں میں اے سی کے مزے لوٹتے دکھائی دیتے ہیں۔ متعدد بار لوڈ بڑھ جانے کے باعث آتشزدگی کے واقعات رونما ہونے کی اطلاعات ہیں، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بجلی کے حوالے سے کفایت شعاری پالیسی پر عملدآمد نہ ہونے سے چھٹیوں کے باوجود جامعہ کی بجلی کا بل 2 کروڑ سے تجاوز کرچکا ہے ۔
اس ضمن میں جامعہ کے سنجیدہ تدریسی و انتظامی حلقوں نے وائس چانسلر زبیر اقبال غوری اور رجسٹرار جامعہ اعجا ز احمد سے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں