“جنوبی پنجاب میں لائیو سٹاک کی ترقی کے 14 منصوبے، 2.54 ارب روپے مختص”
ملتان( خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک کا شعبہ چولستان اور پاکستان کی معیشت کو بدلنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبے کو ترقی دیکر حلال گوشت کی برآمد کو بڑھانے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کا فوکس ہے اسی لئے نئےبجٹ میں جنوبی پنجاب میں لائیو سٹاک کی ترقی کے14 منصوبوں کے لئے2 ارب 54 کروڑ روپے مختص کئے گنے ہیں۔
یہ بات انہوں نےکالا باغ ڈیم کیوں نہیں بننے دیا گیا؟ خواجہ سعد رفیق آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسسز بہاولپور کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے سیمینار ہال کا افتتاح کیا اور ویٹری ٹیچنگ ہسپتال اور اینیمل فارم کا معائنہ بھی کیا۔سپیشل سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مظہر ایاز ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی نے بتایا کہ ضلع بہاولنگر کو مویشیوں کی منہ کھر کی بیماری سے پاک کرنے کےمنصوبےپر 78 کروڑ روپے خرچ کئےجارہے ہیں۔
یہ منصوبہ گوشت کی برآمدات بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ فواد ہاشم ربانی کا کہنا تھا کہ گوشت کی گلوبل مارکیٹ سالانہ8 ارب ڈالر ہے جس میں پاکستان کا حصہ نہ ہونےکے برابر ہے جبکہ انڈیا سالانہ اربوں روپے گوشت کی برآمد سے کمارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چولستان یونیورسٹی کو ایک قابل فخر درسگاہ میں تبدیل کیا جائےگا۔یونیورسٹی کو سولرائزیشن پر منتقل کیا جائےگا۔فیکلٹی کی تعداد میں اضافہ اور پانی کا مسلہ بھی حل کیا جائےگا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر مظہر ایاز نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صحرائی جانوروں کی نسلوں پر تحقیق کو فروغ دیا جارہا ہے اور جانوروں کی افزائش نسل کےلئے جینیاتی بہتری کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ چولستان یونیورسٹی دنیا کا پہلا ادارہ ہے جس نے اونٹ کی بیماری ساڑے کی ویکسین ایجاد کرنےکا اعزاز حاصل کیا ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فوڈ سیکیورٹی کے تناظر میں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے پر کام جاری ہے۔
1 ہزار ایکڑ پر محیط یونیورسٹی میں8 ڈیپارٹنمنٹس قائم ہیں اور 3 ہزار سٹوڈنس زیر تعلیم ہیں۔یونیورسٹی میں پوسٹ گریجوایٹ کے 22 اور انڈر گریجوایٹ کے 17 پروگرامز رائج ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب نے یونیورسٹی میں پودا بھی لگایا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں