ٹڈاپ سیکنڈل کیس میں گیلانی کی بریت حق و سچ کی فتح(پیپلزپارٹی ملتان)

ٹڈاپ کیس میں سید یوسف رضا گیلانی کی بریت پر ملتان میں تقریب

ملتان ( خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم و موجودہ چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ اسیکنڈل کیس میں بریت کی خوشی میں سید یوسف رضا گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راو ساجد علی کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں مہمان خصوصی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سٹی صدر ملک نسیم لابر، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، پی وائی او جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، سینئر نائب صدر سٹی ساجد خان بلوچ، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران اور شیخ عمران خالد ٹیپو نے شرکت کی اس موقع پر کیک اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا گیا کہ ٹڈاپ اسیکنڈل کیس میں سید یوسف رضا گیلانی کی بریت حق و سچ کی فتح یے سید یوسف رضا گیلانی ہر ماضی میں بھی بے بنیاد و من گھڑت مقدمات بنائے گئے لیکن انہون نے ہمیشہ آئین و قانون پاسداری کرتے ہوئے ان مقدمات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا اور آج پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر ورکر و عہدیدار ان کی بریت پر خوشی کا اظہار کر رہا ہے ۔
کیونکہ یہ جھوٹے و من گھڑت مقدمات سید یوسف رضا گیلانی کی پیپلزپارٹی کے ساتھ غیر متزلزل یقین اور وابستگی کو کبھی ختم نہیں کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ قانون کی پاسداری اور اداروں کی خودمختاری کو عزت دی یہی وجہ ہے کہ 12 سال چلنے والے مقدمات میں ہر پیشی پر پیش ہوئے اور آج جھوٹے مقدمات بنانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی اور سید یوسف رضا گیلانی سرخرو ہوئے ہیں ۔
سید یوسف رضا گیلانی واحد سیاستدان ہیں جن کو پورے پاکستان میں عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے آپ کے حسن اخلاق کی تعریف آپ کے مخالف بھی کرتے ہیں آپ کہ سیاست کا محور ہمیشہ شرافت، خدمت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی راج کی علمبرداری رہا ہے۔
آپ کا خانوادہ صدیوں سے برصغیر پاک و ہند میں روحانی، علمی، ادبی و سماجی خدمات میں مصروف عمل رہا ہے آج بھی آپ نے اپنے بزرگوں کی روایات کو قائم رکھا ہوا ہے جس ہر اہلیان ملتان سمیت پورا جنوبی پنجاب کی عوام سید یوسف رضا گیلانی پر فخر کرتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں