سپریم کورٹ سمیت ملکی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار شہری انصاف کے منتظر

پاکستان کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات: انصاف کا بحران بڑھتا جا رہا ہے

کراچی: سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار ہیں جن میں سے 19 لاکھ 55 ہزار سے زائد مقدمات ملک بھر کی ماتحت عدالتوں میں، 3 لاکھ 49 ہزار ہائیکورٹس میں التواء کا شکار ہیں جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں 57 ہزار سے زائد اور 78 مقدمات وفاقی شریعت کورٹ میں زیر التواء ہیں۔لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر 2024 تک ملک بھر کی تمام عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار 135 مقدمات زیر التواء ہیں جس میں 83 فیصد ( 19 لاکھ 55 ہزار 758 ) ملک کی ضلعی عدالتوں ، 17

فیصد ( 4 لاکھ 6 ہزار 377 ) مقدمات اعلیٰ عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں