پاکستان کے اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا ہے: نمائندہ آئی ایم ایف

پاکستان کی اقتصادی استحکام: آئی ایم ایف نمائندے نے امید افزا پیشگوئی کی

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نمائندے ماہر بینکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی استحکام کی رفتار حوصلہ افزا ہے، ای ایف ایف کے تحت پاکستان کی کارکردگی مضبوط ،ساختیاتی اصلاحات معیشت کی پائیداری کے لیے ناگزیر ہے۔سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بینکی نے پاکستان اور خطے میں بدلتے ہوئے معاشی منظرنامے، اصلاحات، اور ماحولیاتی پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا اور پاکستان میں معاشی ترقی 2025 اور اس کے بعد مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں