سرمایہ کار رعایتی قیمت پر زمین لیکر گوادر فری زون میں صنعتیں لگائیں، چیئرمین گوادر پورٹ

گوادر فری زون میں سرمایہ کاری: چیئرمین جی پی اے کی مقامی سرمایہ کاروں کو دعوت

گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے چیئرمین نورالحق بلوچ نے مقامی سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ گوادر فری زون میں صنعتی یونٹس قائم کریں اور رعایتی نرخوں پر زمین حاصل کریں۔ گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی) کے رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات میں جی پی اے کے چیئرمین نے تاجروں کو آگاہ کیا کہ حکومت گوادر فری زون میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ترجیحی بنیادوں پر پلاٹ الاٹ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گوادر کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے سرمایہ کاروں کو رعایتی نرخوں پر زمین کے ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں