گریڈ 16 اور اوپرکے ریگولر کیے گئے ہزاروں سرکاری افسران کی اسکروٹنی شروع

گریڈ 16 افسران کی اسکروٹنی: سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے حکم پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 2012 اور 2013 میں ریگولر کیے گئے ہزاروں سرکاری افسران کی اسکروٹنی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے محسن رضاگوندل اور دیگر کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں پر 13ستمبر 2024 کو فیصلہ سنایا تھا جس میں قرار دیاگیا کہ کابینہ کی سب کمیٹی کو گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسروں کی ریگو لرائزیشن کا اختیار نہیں ہے، یہ اختیار وفاقی پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا ہے لہٰذا کمیٹی کے کیے گئے تمام کیسز ایف پی ایس سی کو بھیجے جائیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت قانون و انصاف سے رائے لینے کے بعد تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور وفاقی محکموں کو 19مارچ2025کو ایک آفس میمو رنڈم بھیجا جس میں ہدایت کی گئی کہ سپر یم کورٹ کے مذکورہ بالا فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں