پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات پر زور دے رہی ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی شروع سے یہی کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات سیدھی ہوجائے، پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی ان سے کیا بات کریں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مذاکرات میں ان کی رہائی کی بات نہ کی جائے، وہ تو کہتے ہیں ان کی رہائی عدالتوں سے ہو۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے خود ہی 5 اگست کے احتجاج کا کہا تھا اب خود ہی 90 دن کا پروگرام دے دیا ہے، اگر وہ پُرامن رہیں گے تو ٹھیک ہے ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں