پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی: مہنگائی اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکسپو سینٹر لاہور میں ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کا افتتاح کر دیا۔
تقریب میں صوبائی کابینہ، ارکان اسمبلی، سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔
جبکہ پیرا اگلے ہفتے سے لاہور میں سرگرم ہوگی اور دسمبر تک پنجاب بھر میں فعال ہوجائے گی۔
بریفنگ کے مطابق پیرا مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے منظم کارروائیاں کرے گی۔
یہ اتھارٹی زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی کرکے کمزور طبقے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے گی۔
پیرا شفاف تفتیش، مضبوط پراسیکیوشن اور قانون کے نفاذ میں کمزوریوں کے کلچر کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں