فرنٹیئر کانسٹیبلری ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل، آرڈیننس جاری

فرنٹیئر کانسٹیبلری فیڈرل فورس – ایف سی کی نئی شناخت

فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کردیا گیا، صدر مملکت نے ایف سی ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025ء جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کام کرنے کا اختیار ہوگا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس (فیڈرل کانسٹیبلری) میں تبدیل کرنے کا فرنٹیئر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن آرڈیننس 2025 جاری کردیا۔
آرڈیننس کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری کہلائے گی۔
، یہ ملک بھر میں ایف سی کا دائرہ اختیار بڑھانے کا آرڈیننس ہے۔
، ایف سی ایکٹ 1915ء میں ترامیم کی منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں