ٹیکس اصلاحات عام آدمی کی سہولت پر مبنی ہوں گی: شہباز شریف
وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس گوشوارے کا آسان اور اردو میں ہونا خوش آئند امر ہے۔
، گوشوارے بھرنے کے عمل میں مدد کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جائے، ڈیجیٹل-انوائسنگ کا بھی اردو میں اجرا کیا جائے۔
ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے۔
سرکاری پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائیزیشن، مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام کے اطلاق اور دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی تمام اصلاحات کی شفافیت کے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔
، عوام کی سہولت کے لیے ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل، مختصر اور مرکزی ڈیٹابیس سے منسلک کرکے آسان ترین بنا دیا گیا ہے۔
، نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں