ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہراسگی کیس: خاتون محتسب کا سخت نوٹس
ملتان(وقائع نگار) صوبائی خاتون محتسب پنجاب نے چیف فنانشل آفیسر کبیر خان کے ہاتھوں ہراسمنٹ کی شکار خاتون کی درخواست پر انکوائری ملتان سے صوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کر دی جس کے بعد ملتان آفس نے کیس فائل لاہور بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خاتون کی جانب سے چیف فنانشل آفیسر کبیر خان کے خلاف ہراسمنٹ کی درخواست دی گئی جس پر ملتان آفس نے چیف فنانشل آفیسر کبیر خان کو طلب کرکے انکوائری شروع کی ابھی یہ انکوائری مکمل ہی نہیں ہوئی تھی۔
چیف فنانشل آفیسر کبیر خان متاثرہ خاتون اور اسکے گواہان کو بہاولنگر پولیس کے ذریعے دھمکانا شروع کر دیا جبکہ ہراسمنٹ انکوائری پر بھی اثرانداز ہونا شروع کر دیا جب کبیر خان کی ہراسمنٹ کی شکار خاتون نے انکوائری آفیسر کو بتایا تو اس کی شکایت پر کوئی توجہ نہ دی گئی۔
، انھوں نے کہا خاتون محتسب کے دورہ بی زیڈ یو کے موقع پر متاثرہ خاتون مل کر پھٹ پڑی اور ملتان آفس کی مبینہ ملی بھگت سے آگاہ کیا جس کے بعد خاتون محتسب پنجاب نے ملتان آفس کو انکوائری سے روکتے ہوئے کیس فائل لاہور طلب کر لی ہے۔
، ذرائع کے مطابق چیف فنانشل آفیسر کبیر خان ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے میں بطور سیکرٹری تعینات تھے اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس سے سرے سے کوئی تعلق ہی نہیں لیکن چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر نے اربوں روپے مالیت کے آؤٹ سورسنگ پروجیکٹ کی لانچنگ کے بعد کبیر خان کو چیف فنانشل آفیسر کے عہدے پر فائز کر دیا۔
اسکے لئے کمپنی بورڈ کو غیر قانونی استعمال کیا جبکہ پہلے سے موجود چیف فنانشل آفیسر سے چارج واپس لیکر انھیں کبیر خان کے نیچے بیٹھا دیا اس حوالے سے جب ترجمان ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے موقف کے لیے رابط کیا تو انکا نمبر بند تھا
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں