جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت ناقابل فراموش ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ۔
جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو جنگ میں فتح کی مبارکباد دی۔
، کہا پاکستان نے ایران پر حملے کی ہر فورم پر پر زور مذمت کی، ایران کے سپریم لیڈر سمیت پوری قوم نے جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
، آیت اللہ خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت اور آپکی بہترین حکمت عملی نے جنگ میں فیصلہ کن کردارادا کیا۔
محسن نقوی نے پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایران پر جنگ مسلط کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کی۔
، پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایران کے اپنے دفاع کے جائز حق کی حمایت کی۔
وزیرداخلہ نے وزیراعظم کا ایرانی صدر کو نیک خواہشات اور احترام کا پیغام پہنچایا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں