چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ واپس؟ آئی ایم ایف کے خدشات سامنے آگئے
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے جیسے اقدامات سے7 ارب ڈالر قرض پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ چینی کی درآمد فوڈ ایمرجنسی کے تحت کی جا رہی ہے ۔
تاہم آئی ایم ایف نے درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی حکومتی وضاحت مسترد کر دی۔
، پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے نے صورت حال پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے تحفظات کے بعد حکومت نے چینی کی درآمد پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر غور شروع کردیا۔
نجی شعبے کے لیے دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر بھی غور جاری ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں