ای ویزا کا آغاز: پاکستانی شہریوں کے لیے برطانیہ جانا مزید سہل ہوگیا
برطانیہ نے پاکستانی طلبا اور پیشہ ور افراد کےلیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج سے برطانیہ جانے والے زیادہ تر طلبا اور پیشہ ور افراد کو پاسپورٹ پر اسٹیکر ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق ای ویزا کسی فرد کی برطانیہ میں امیگریشن کی اجازت اور اس سے منسلک شرائط کا آن لائن ریکارڈ ہوتا ہے۔
، جسے یو کے ویزا اینڈ امیگریشن کے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔
ای ویزا بارڈر اینڈ امیگریشن سسٹم کا ایک جدید نظام ہے، یہ نظام پہلےہی کامیابی سے آزمودہ ہے اور لاکھوں افراد مخصوص امیگریشن راستوں پر اسے استعمال کررہے ہیں۔
فزیکل دستاویز سے ای ویزا پر منتقل ہونے سے کسی فرد کے امیگریشن اسٹیٹس یا برطانیہ میں داخلے یا قیام کی شرائط پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں