شام میں فرقہ وارانہ فسادات: سویدا میں 30 سے زائد ہلاک، 100 سے زیادہ زخمی
شام کے جنوبی شہر سویدا میں فرقہ وارانہ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ مسلح تصادم دروز اکثریتی علاقے میں شروع ہوئے اور صورتحال شدت اختیار کر گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جھڑپوں کا آغاز مقامی بدو قبائل اور دروز ملیشیا کے درمیان ہوا، جو کہ ایک ایک کے بعد دوسرے اغوا کے واقعات کی وجہ سے مزید شدت اختیار کر گئے۔
ان جھڑپوں کے دوران شہر کی سڑکوں پر خونریزی کا منظر پیش آیا، جس میں کئی افراد جان سے گئے۔
، جب کہ سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے۔شامی وزارتِ داخلہ نے فوری طور پر سویدا میں براہِ راست مداخلت کا اعلان کیا ہے تاکہ مزید خونریزی کو روکا جا سکے۔
تاہم، فسادات کی شدت کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر بدامنی اور خوف کا ماحول چھا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں