تنخواہ دار طبقے کیلئے خودکار ٹیکس فائلنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا

تنخواہ دار طبقے کے لیے خودکار ٹیکس فائلنگ: ایف بی آر کا انقلابی قدم

تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس فائل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے اقدام کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک نیا انٹرایکٹو ریٹرن فارم متعارف کروایا ہے۔
جس میں ایک خودکار نظام شامل ہوگا جو خریداریوں، اثاثوں کی تفصیلات اور ذرائع پر ہونے والی ٹیکس کٹوتیوں سے متعلق معلومات کو بغیر کسی رکاوٹ کے یکجا کرے گا،۔
جس کے نتیجے میں ایک مکمل شدہ، واحد ریٹرن فارم تیار ہوگا۔
یہ نیا ریٹرن فارم فی الحال انگریزی زبان میں دستیاب ہے، جب کہ اردو ورژن اس ماہ کے آخر تک جاری کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں یہ فارم 2 علاقائی زبانوں سندھی اور پشتو میں بھی دستیاب ہوگا۔
، جب کہ پنجابی اور بلوچی میں بھی جلد ہی متبادل ورژنز متعارف کروائے جائیں گے۔
انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت انفرادی ٹیکس دہندگان کو 30 ستمبر تک اپنے ریٹرنز جمع کروانے کی ضرورت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں