حکومت اور شوگر ملز کا معاہدہ: چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے مقرر
شوگر ملز مالکان اور حکومت نے چینی کی قیمتوں میں بڑھتی رفتار کو روکنے کے لیے ایکس مل قیمت 165 روپے پر اتفاق کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مہنگائی سے پسی عوام کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی حکومت اور شوگر ملز مالکان نے باہمی اتفاق سے چینی کی قیمت میں کمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
، اور اب چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔
چینی کی مقرر کردہ قیمت کو تمام صوبائی حکومتیں بھی برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں گی۔
واضح رہے کہ شوگر ملز مافیا کے گٹھ جوڑ اور ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے ملک بھر میں چینی کی قیمت کو پر لگ تھے اور فی کلو چینی 200 روپے فروخت ہو رہی تھی۔
حکومت کی جانب سے چینی کی امپورٹ پر عائد ٹیکسز کو عارضی طور پر ختم کر دیے مگر تاحال قیمت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں