2026 سے زائرین کا انفرادی سفر عراق بند، صرف گروپ آرگنائزرز کے ذریعے اجازت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے پاکستانی زائرین انفرادی طور پر عراق نہیں جا سکیں گے۔
، وہ صرف زائرین گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی عراق جا سکیں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے یہ اعلان پیر کو تہران میں پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی مشترکہ کانفرنس کے موقع پر کیا۔
کانفرنس میں تینوں ملکوں نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام پر اتفاق کیا او زائرین کی سہولت کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ ہوا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یکم جنوری 2026 کے بعد صرف وہی لوگ انفرادی طور پر عراق جا سکیں گے۔
جنہیں عراقی سفارتخانہ خصوصی ویزا جاری کرے گا۔ صرف زائرین گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی عراق جا سکیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں