حج سے محروم عازمین کو ترجیح، حکومت کا 2026 کے لیے بڑا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے اس بار حج سے محروم رہ جانے والے 60 ہزار سے زائد عازمین حج کو آئندہ حج کے لیے ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئر مین ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت ہوا ۔
جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں عامر ڈوگر نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ جو 67 ہزار پرائیویٹ عازمین رہ گئے تھے ان کا مستقبل میں مسئلہ حل کیا جائے۔
، ان کے حج واجبات واپس کیے جائیں اور انہیں حج 2026 میں اکاموڈیٹ کیا جا ئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں