پاکستان کی فوڈ ایمرجنسی مسترد، آئی ایم ایف کو 7 ارب ڈالر پروگرام پر تحفظات
آئی ایم ایف نے پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی کا مؤقف مسترد کردیا ہے جب کہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے 7 ارب ڈالر پروگرام کی خلاف ورزی پر تشویش بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پاکستان کی 7 ارب ڈالر پروگرام کی خلاف ورزی پر تشویش ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد پر تمام ٹیکسز معاف کر دیے ہیں۔
، جس پر آئی ایم ایف کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کا ’’فوڈ ایمرجنسی‘‘ کا مؤقف مسترد کردیا ہے، اور اسے وعدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چینی برآمد کی اجازت کے بعد قیمت پہلی بار 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔
وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزارت خزانہ کی مخالفت کے باوجود سمری منظور کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں