حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنےکا ہدف مقرر

پی آئی اے کی نجکاری: حکومت کا 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف

اسلام آباد: حکومت نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری آئندہ 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اب تک 5 پارٹیوں نے ائیرلائن کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
جن میں سے 4 کو اسکروٹنی کمیٹی نے جانچ پڑتال کے لیے اہل قرار دیا ہے۔
ان شارٹ لسٹڈ بولی دہندگان کو منگل کے روز پی آئی اے کے مالیاتی اور عملیاتی ریکارڈ تک رسائی دے دی گئی ہے۔
اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کو نجکاری کمیشن کے سیکرٹری عثمان باجوہ نے بریفنگ دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں