الیکٹرک گاڑیاں ناروے: دنیا کا پہلا ملک پیٹرول گاڑیوں کے خاتمے کے قریب
دنیا میں پہلی بار ایک ملک میں پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کا استعمال ختم ہونے کے قریب ہے۔
نارویجن پبلک روڈز ایڈمنسٹریشن کے نئے ڈیٹا کے مطابق یورپی ملک ناروے میں 2025 کے دوران فروخت ہونے والی 93 فیصد سے زائد گاڑیاں الیکٹرک ہیں۔
2017 میں نارے نے اعلان کیا تھا کہ 2025 میں 100 فیصد ایسی گاڑیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا جو بجلی پر دوڑتی ہوں گی۔
اب ہر 10 میں سے 9 نئی گاڑیاں بجلی پر کام کرتی ہیں اور بظاہر یہ ہدف حاصل ہونے کے قریب ہے۔
ناروے الیکٹرک وہیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں مجموعی طور پر 30 فیصد مسافر گاڑیاں الیکٹرک ہیں۔
جبکہ دارالحکومت اوسلو میں یہ شرح 40 فیصد ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں