مریم نواز مقدمہ ڈسچارج: عدالت نے بزرگ شہری کو بری کر دیا
لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر گرفتار ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غلام فرید قریشی نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
گرین ٹاؤن پولیس نے بزرگ شہری ملزم ساجد کو عدالت کے روبرو پیش کیا پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے ۔
عدالت ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔
دوران سماعت ملزم کے وکیل نے بتایا کہ گرین ٹاون پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔
، پولیس کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔
اپنے بیان پر بزرگ شہری پولیس حراست میں معافی مانگ چکے ہیں۔
عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں