چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا انکار، حکومت نے ٹینڈر واپس لے لیا
اسلام آباد: حکومت نے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے انکار کے بعد چینی کی درآمد کے لیے جاری کیا جانے والا ٹینڈر واپس لے لیا۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے کر 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کیا ہے۔
اس حوالے سے انٹرنیشنل سپلائرز سے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا حتمی فیصلہ کیا تھا جس کے لیے تمام ڈیوٹیز معاف کردی تھیں۔
اور ٹی سی پی نے 11 جولائی کو 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔
تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں