جامعہ زکریا سلیکشن بورڈ :عرصہ دراز سے پروموشن کے منتظر مختلف شعبوں کے پروفیسرز کی ترقی کیلئے سفارشات مرتب

‘جامعہ زکریا سلیکشن بورڈ ترقی 2024: 21 پروفیسرز کی اگلے گریڈ میں ترقی

ملتان ( خصوصی رپورٹر) جامعہ زکریا سلیکشن بورڈ میں عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر مختلف شعبہ جات کے 21 ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی پروفیسر جبکہ 2 اسسٹنٹ پروفیسرز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی کی سفارش ، کوالٹی انہانسمنٹ سمیت دیگر تقاضے پورےنہ کرنے والے 23 اساتذہ کے کیس اگلے سلیکشن بورڈ تک کیلئے ڈیفر کردیئے گئے۔
،اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارکباد اور وائس چانسلر ،رجسٹرار سمیت ٹیم ممبران پر اطمینان کا اظہار ،ناقص کارکردگی پر سلیکشن بورڈ میں ترقی نہ ملنے والے چند پروفیسروں نے معاملہ کو متنازعہ بنانے کیلئے اے ایس اے کو جنرل باڈی اجلاس طلب کرنے کی درخواست دے دی ، 2019 سے زیر التواء سلیکشن بورڈ کرانے پر ترقی پانے والے اساتذہ کا وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کےساتھ ساتھ اپنے اپنے شعبہ جات میں کارکردگی بہتر بنانے کا اعلان ۔
تفصیل کے مطابق جامعہ زکریا ملتان میں 12 جولائی کو منعقدہ سلیکشن بورڈ میں 56 نکانی ایجنڈا میں شامل 21 ایسویسی ایٹ پروفیسروں سمیت 2 اسسٹنٹ پروفیسروں کو ایسویسی ایٹ پرفیسر کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارشات مرتب کرلی گئی ہیں جسکی منظوری آئندہ سنڈیکیٹ اجلاس میں لی جائےگی ،مذکورہ سلیکشن بورڈ کے ایجنڈا میں شامل مزید 23 اساتذا کے کیس کوالٹی انہاسمنٹ سمیت دیگر پرامیٹرز مکمل نہ ہونے کے باعث اگلے سلیکشن بورڈ کیلئے ڈیفر کردیئے گئے۔
۔2019 سے زیرالتواء سلیکشن بورڈ کا انعقاد اور اگلے گریڈ میں ترقی ملنے پر ترقی پانے والےاساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس ضمن میں اکیڈمک سٹاف ایسویسی ایشن ( اے ایس اے ) کےجنرل سیکرٹری ڈاکٹر خاور نواز ش کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ترقی پانےوالے پروفیسروں جن میں ڈاکٹر ثوپیہ عمر ،ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ،ڈاکٹر کامران اشفاق ،ڈاکٹر بشیر حسین ،ڈاکٹر منزہ حیات ،ڈاکٹر نسیم اختر ،ڈاکٹر محمدعمران ،ڈاکٹر محمد ظفرالحق گوندل ،ڈاکٹر انیلہ حمید ،ڈاکٹر سید محمد ذکاء ،ڈاکٹر امادالدین عمر ،ڈاکٹر محمد اظہر انعام ،ڈاکٹر فیاض احمد ،ڈاکٹر عاطف اکبر،ڈاکٹر ریحانہ اقبال ،ڈاکٹر نوشین نورالہی ،ڈاکٹر حامد منظور،ڈاکٹر سید عون محمد،ڈاکٹر جاوید اقبال ،ڈاکٹر زبیر احمد ،ڈاکٹر خاور ناہید سمیت ایسویسی ایٹ پروفیسر منتخب ہونے والے ڈاکٹر ناہید اختر اور ڈاکٹر اظفر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری ،رجسٹرار اعجاز احمد اور ان کی ٹیم کو کامیاب سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے اور ترقی کے حوالےسے رہ جانے والے دیگر اساتذہ کے کیس آئندہ کے سلیکشن بورڈ اجلاس ایجنڈا میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تاہم دوسری جانب ترقی سے رہ جانے والے بعض اساتذہ نے مذکورہ سلیکشن بورڈ کو متنازعہ بنانے کیلئے اے ایس اےکو جنرل باڈی اجلاس طلب کرنے کی درخواست دیدی ہے ۔اس ضمن میں جامعہ کے غیر جانبدار تدریسی حلقوں نے اس حوالےسے کہنا ہے کہ سلیکشن بورڈ کا انعقاد عرصہ دراز سے التواء کا شکا ر تھا جس کا ہوجانا اور سینئر اساتذہ کو ترقی ملنا خوش آئند ہے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ رہ گئے ہیں انھیں اس ایشو پرسیاست کرنے کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر کرنی چاہیے اور کوالٹی انہانسمنٹ پر توجہ دینی چاہیے ۔
کیونکہ مذکورہ سلیکشن بورڈ میں مجموعی طور پرمیرٹ کے تقاضے پورے کئے گئے ہیں ۔دوسری جانب ترقی پانے والے اساتذہ نے بھی وائس چانسلر ،رجسٹرار اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وائس چانسلر کے وژن کے مطابق اپنے اپنے شعبہ جات میں بہتر کارکردگی اور کوالٹی انہانسمنٹ کا اعادہ کیاہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں