پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار: عوام پر مزید بوجھ؟
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11.37 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا تاہم واضح کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں 5.36 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11.37 روپے فی لیٹر اضافہ کیا،۔
جس کا اطلاق 16 جولائی سے آئندہ 15 روز کیلئے کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں نہیں ہے،۔
ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول پر 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی برقرار ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں