پنجاب میں بارش کی تباہی نے کئی گھر اجاڑ دیے
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں میں اب تک 30 افراد کی جان جا چکی ہے اور متعدد افراد زخمی ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 30افراد جان سے گئے۔
لاہور میں مختلف مقامات پر چھتیں گرنے سے 12 افراد ملبہ تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مشن کالونی رائیونڈ میں چھت گرنے سے خاندان کے سربراہ سمیت 3 افراد جان بحق ہوگئے۔ کوٹ جمال پورہ رائیونڈ کے علاقہ میں چھت گرنےسے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقہ میں چھت گرنے سے دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان سے چلے گئے جبکہ باپ بیٹی زخمی ہوئے۔
مومن پورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، مکان کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں