چینی کی قیمت پر حکومت اور شوگر ملز کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

چینی کی قیمت پر مذاکرات ناکام، حکومت اور شوگر ملز میں اتفاق نہ ہو سکا

چینی کی ریٹیل قیمت کے تعین پر حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، جب کہ مارکیٹ میں قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) اور وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کے درمیان چینی کی ریٹیل قیمت پر منگل کے روز ہونے والے مذاکرات کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔
جب کہ مارکیٹ میں قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں۔ذرائع کے مطابق، حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
تاہم ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو کے قریب رکھی جائے۔
پی ایس ایم اے کے چیئرمین نے یقین دہانی کروائی کہ قیمتیں ایک یا دو روز میں کم ہو جائیں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں