کبیر خان ہراسمنٹ سیکنڈل: متاثرہ خاتون کے ساتھ ناانصافی یا طاقتور کا تحفظ؟
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) چیف فنانشل آفیسر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کبیر خان کو ہراسمنٹ کیس سے نکالنے کیلئے انکے پرانے یار حرکت میں آگئے ہیں، ایس اے کمپنی کے ورکشاپ مینیجر رانا نثار صلاح الدین ہراسمنٹ کی شکار خاتون کے گواہان پر چڑھ دوڑے ،نشانہ عبرت بنانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
، چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر نے اپنے کار خاص کبیر خان کے خلاف ہراسمنٹ سیکنڈل کی ڈیپارٹمنٹل کارروائی پر اثر انداز ہونا شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق جب ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں پانچ سال قبل 93 کروڑ روپے مالیت کی کرپشن کا سیکنڈل سامنے آیا تو انتظامیہ نے اس وقت سی ای او عمران نور کو کمپنی سے فارغ کر دیا جب ہتھ ریڑھی خریداری سکینڈل میں رانا نثار صلاح الدین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے فارغ کر دئیے گئے۔
، یہ دونوں آپ صفائی کا ٹھیکہ لینے فرم کے کلیدی عہدوں پر فائز ہیں، عمران نور سی ای او جبکہ رانا نثار صلاح الدین ورکشاپ مینیجر کے عہدے پر فائز ہیں، دونوں سرکاری کمپنی سے انہی عہدوں سے فارغ کئے گئے تھے لیکن انکے چیف فنانشل آفیسر کبیر خان سے یارانے آج بھی قائم ہیں۔ انھوں نے کہا جب کبیر خان کے خلاف ہراسمنٹ سیکنڈل کی کاروائی شروع ہوئی تو عمران نور اور ورکشاپ مینیجر نثار صلاح الدین نے متاثرہ خاتون کو نرم لہجے میں صلح کا پیغام دیا اور نوکری دینے کا لالچ دے کر سودا طے کرنے کی کوشش کی لیکن موصوف کو منہ کی کھانا پڑی ۔
انھوں نے متاثرہ خاتون کے انکار کے بعد ورکشاپ مینیجر رانا نثار صلاح الدین حرکت میں آئے جنھوں نے ہراسمنٹ سیکنڈل کی شکار خاتون کے گواہان کو غیر قانونی اپنے آفس طلب کیا اور درخواست سے منحرف ہونے کی التجا کی بدلے میں نوکری اور لاکھوں روپے کا لالچ دیا لیکن گواہان نے انکاری ہوگئے ۔
جس کے بعد موصوف اپے سے باہر ہوگئے گواہان کو دھمکیاں دیں کہ انھیں دیکھ لے گا اور کیس بھی ختم کروا لے گا کیونکہ کبیر خان ہر قسم کی قمیت ادا کر سکتے ہیں موصوف نے بیٹھے بیٹھے خاتون محتسب آفس کو بھی خریدنے کی خوشخبری سنا دی انھوں نے کہا جب متاثرہ خاتون نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کو چیف فنانشل آفیسر کبیر خان کی ہراسمنٹ کی درخواست دی تو ڈپٹی کمشنر آفس نے خود کاروائی کرنے کی بجائے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر کو بھیج دیا جو خود اس درخواست میں فریق بنائے گئے تھے۔
اس سارے عمل سے پتہ چلتا ہے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کام کی جگہ پر خواتین کی عزت و احترام کے حوالے سے کس قدر غیر سنجیدہ ہیںاس حوالے سے ترجمان ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کہا چیف فنانشل آفیسر کبیر خان بے گناہ ہیں انھوں نے عمران نور اور ورکشاپ مینیجر کے ذریعے صلع کا کوئی پیغام نہیں دیا
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں