(جعلسازی، فج بلنگ) ڈائریکٹر انجینئرنگ منعم سعید کو واسا ملتان سے نکالنے کا حکم(ایم ڈی نے فوری طور پر چارج چھڑوا لیا)

واسا ملتان میں فج بلنگ اسکینڈل: ٹھیکے داروں کی ملی بھگت بے نقاب

ملتان(وقائع نگار) ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب طیب فرید نے ٹھیکے داری نظام کے تحت ڈائریکٹر انجینئرنگ منعم سعید کو واسا ملتان سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد ایم ڈی واسا ملتان خالد رضا نے منعم سعید سے فوری طور پر چارج چھڑوا لیا۔
، ذرائع کے مطابق انجینئر منعم سعید کو بطور سزا ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے واسا ملتان ٹرانسفر کیا گیا جس کے بعد انھوں نے اتھارٹی کے ماتحت کام کرنے کی بجائے ڈی ڈی او پاورز کے حصول کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی، منعم سعید نے اسکے لئے ٹھیکے داروں کا ایک گینگ تشکیل دیا جو فج بلنگ کی آڑ میں واسا کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچانے کے عادی ہیں، منعم سعید نے بطور ایکسین نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کی سیوریج لائن کی صفائی کا ٹھیکہ اپنے منظورِ نظر ٹھیکے دار کو دلایا۔
جس نے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی سیکورٹی تیار کی جب یہ راز کھلا تو واسا افسروں نے ٹھیکہ کینسل کر دیا لیکن فرم کے خلاف حتمی کاروائی روک دی حالانکہ فرم کو بلیک لسٹ کرکے پیپرا پنجاب کو بھیجنا تھا جو اپنی ویب سائٹ پر بلیک لسٹ لیٹر آپ لوڈ کرتی ہے تاکہ فرم کسی دوسرے سرکاری ادارے سے جعل سازی نہ کر سکے، انھوں نے کہا منعم سعید نے جعلی سازی پکڑے جانے کے بعد ری ٹینڈرزنگ کے ریعہ ایک مرتبہ پھر اپنے چہیتے ٹھیکے دار کو نواز دیا ۔
انھوں نے کہا نشتر ہسپتال ملتان اینڈ میڈیکل یونیورسٹی کے کے سیوریج ورکس کے لیے جس ٹھیکے دار نے جعلی سازی کی اسنے ایک درجن سے زائد فرمز کے مختلف ناموں سے لائسنس لے رکھے ہیں اگر ایک فرم پکڑی جاتی ہے تو دوسری فرم کے ذریعے کام شروع کر دیتا ہے، اسی طرح موصوف کسی بھی ٹینڈرزنگ پراسس میں پانچ سے چھ فرمز کے ذریعے حصہ لیتا رہا ہے تاکہ کسی بھی دوسرے ٹھیکے دار کو مقابلے سے باہر کر سکے اور خود ہی ٹھیکہ لے سکے۔
انھوں نے کہا منعم سعید ڈائریکٹر انجینرنگ کی پوسٹنگ دلانے کے لیے اسی ٹھیکے دار نے لاکھوں روپے مالیت کی انوسمنٹ کی جس کے بعد موصوف کروڑوں روپے مالیت کے ٹینڈر لے اڑا، شہریوں نے ڈی جی واسا پنجاب سے مطالبہ کیا ہے منعم سعید کے دور کا آڈٹ کیا جائے تو کروڑوں روپے مالیت کی فج بلنگ پکڑی جا سکتی ہے اسی طرح انکے دور میں نواں شہر واٹر فلٹریش پلانٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی غائب ہونے والے موٹرز بھی برآمد ہو سکتیں ہیں۔
اس حوالے سے جب ترجمان واسا ملتان سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کہا منعم سعید کو انکے ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی واپس بھجوا دیا گیا ہے فرم کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے انھوں نے کہا واسا میں کام میرٹ پر ہوتا ہے فج بلنگ کا کوئی تصور نہیں ہے

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں