خیبرپختونخوا میں دہشتگردی اور خاندانی تصادم: 9 افراد جاں بحق
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، جبکہ ڈیرہ اسمعٰیل خان میں خاندانی تنازع پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بنوں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
بنوں ریجن پولیس کے ترجمان خانزالہ قریشی نے بتایا کہ ضرار گروپ سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد بنوں شہر کے مضافات میں کی گئی ایک مشترکہ کارروائی میں مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے۔
دوسری جانب ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان کے علاقے پنیالہ میں خاندانی دشمنی کے باعث وانڈہ بیرون (اوبلین) میں 2 متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں