روالپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، ندی نالے بپھر گئے، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلالیا

راولپنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش؛ وزیراعظم کا ہنگامی اجلاس

پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
، راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادیے گئے۔
جبکہ پاک فوج گوالمنڈی پل پہنچ گئی، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد 423 ملی میٹر بارش برسنے پر ڈیم ٹوٹ گیا،۔
پی ڈی ایم اے نے آج بھی پنجاب بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے جمعرات کے روز شدید بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر وہاں سے لوگوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔
، جڑواں شہروں میں مسلسل 15 گھنٹے سے زائد وقت تک موسلا دھار بارش ہوتی رہی، جس کے باعث مختلف علاقے زیرِ آب آ گئے۔
ترجمان واسا راولپنڈی کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے، جو کٹاریاں کے مقام پر 21 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 20 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جڑواں شہروں میں اب تک 230 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں